عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی

عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی
عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی، اجلاس کے دوران نیپرا نے بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔

مزید : بزنس