سرکاری اداروں کی جانب سے سول نافرمانی ملک سے غداری ہوگی: وزیر بلدیات خیبرپختونخوا

سرکاری اداروں کی جانب سے سول نافرمانی ملک سے غداری ہوگی: وزیر بلدیات ...
سرکاری اداروں کی جانب سے سول نافرمانی ملک سے غداری ہوگی: وزیر بلدیات خیبرپختونخوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر بلدیات خیبر پختونخوا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر سول نافرمانی نہیں ہو سکتی ، سرکاری ادارے ٹیکس اور بجلی کے بل جمع نہ کرائیں تو یہ غداری کے مترادف ہے۔صوبائی دارلحکومت میں جماعت اسلامی کی 73ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کا اعلان پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا ہے، سول نافرمانی انفرادی طور پر ہو سکتی ہے لیکن صوبائی حکومت اس پرعملدرآمد نہیں کر سکتی، سرکاری ادارے بجلی کے بل اور ٹیکس نہیں دیں گے تو یہ غداری تصور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک نہیں لیکن ان کے آئینی مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد فارورڈ بلاک کا تصور ختم ہو گیا ہے اگر کوئی حکومتی رکن تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرے گا تو اسکی رکنیت ختم ہو جائے گی۔

مزید :

پشاور -