قائد کی شہادت کی نیت، عوامی تحریک کے کارکنوں نے وصیتیں لکھنا شروع کردیں

قائد کی شہادت کی نیت، عوامی تحریک کے کارکنوں نے وصیتیں لکھنا شروع کردیں
قائد کی شہادت کی نیت، عوامی تحریک کے کارکنوں نے وصیتیں لکھنا شروع کردیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے شہادت کی نیت کرنے اور خریدا ہوا کفن دکھانے پر کارکنان نے بھی کفن خریدنے شروع کردئیے۔ جڑواں شہروں میں قائم کپڑے کی مارکیٹوں سے سفید لٹھا کم ہوجانے کا امکان ہے۔ ایک کارکن نے بتایا کہ وہ میرپور سے آئے ہیں انہوں نے گھر فون کر کے کہہ دیا ہے کہ اس کی غلطیاں اور حقوق معاف کردئیے جائیں کیوں کہ ممکن ہے کہ وہ اب گھر واپس نہ آسکیں اور شہید ہوجائیں۔ انقلاب کے خواہشمند عوامی تحریک کے کارکنان نے گھر والوں کیلئے آخری وصیتیں تحریر کرنا شروع کردیں ہیں ، یہ سب وصیتیں اکٹھی کی جائیں گی اور بعد ازاں اسلام آباد پولیس اور سول انتظامیہ کے حوالے کردی جائیں گی۔

مزید : اسلام آباد