اسرائیلی بر بریت ، ایران کا فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا اعلان

اسرائیلی بر بریت ، ایران کا فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا اعلان
اسرائیلی بر بریت ، ایران کا فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا اعلان

  

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیل کی جانب سے جاسوسی کے جواب میں فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا اعلان کردیا۔ ایران نے یہ اعلان دو روز قبل نتانز کی جوہری تنصیبات کے قریب اسرائیلی ڈرون مار گرانے کے بعد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کی فضائی فوج کے سربراہ جنل رعامر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشیوں کو مسلح کرنے کے عمل کو تیز کریں گے اور ہم کسی بھی قسم کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ایران اس بات کی تصدیق بھی کرچکا ہے کہ وہ حماس اور اسلامی جہاد کو راکٹ ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے جس کی مدد سے وہ غزہ سے اسرائیلی سرزمین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں جنرل عامر علی حاجی زادرہ نے ٹی وی پر بتایا تھا کہ پاسداران انقلاب نے اسرائیلی ڈرون طیارے مار گرایا ہے جو سٹینتھ ٹیکنالوجی کا حامل تھا اور اس طیارے کو ریڈار پر نہیں دیکھا جاسکتا تھا، ڈرون ری فیولنگ کے بغیر 1600 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتا ہے اور وہ بڑے کیمروں سے لیس تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون کا ملبہ جمع کرلیا گیا ہے اور ان کا تجزبہ کیا جارہا ہے۔ دریں اثنا ایران نے اسرائیلی ڈرون کی تصاویر جاری کردی ہیں تاکہ دنیا کو ثبوت دیا جاسکے۔

مزید : بین الاقوامی