تھائی بادشاہ نے جنرل پرایت کو وزیراعظم بنانے کے اقدام کی منظوری دیدی

تھائی بادشاہ نے جنرل پرایت کو وزیراعظم بنانے کے اقدام کی منظوری دیدی
تھائی بادشاہ نے جنرل پرایت کو وزیراعظم بنانے کے اقدام کی منظوری دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ نے فوج کے سربراہ کو ملک کا وزیراعظم منتخب کرنے کی منظوری دیدی۔ فوج کے سربراہ جنرل پرایت چانوچا جنہوں نے 22 مئی کو منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے فوجی بغاوت کی قیادت کی تھی کو فوجی ساختہ پارلیمنٹ نے بلا مقابلہ ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی ایک مختصر مگر پروقار تقریب کے دوران جنرل پرایت نے بادشاہ کے سامنے گھٹنے ٹیک کر ان سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

مزید : بین الاقوامی