سٹیج فنکاروں کا گروپ یورپ، لندن روانہ ہوگیا

سٹیج فنکاروں کا گروپ یورپ، لندن روانہ ہوگیا
سٹیج فنکاروں کا گروپ یورپ، لندن روانہ ہوگیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) سٹیج فنکاروں کا ایک گروپ یورپ اور لندن کے مختلف شہروں میں سٹیج ڈراما مسٹر لیٹ رائٹ پیش کرنے کے لئے روانہ ہوگیا ہے، ان میں اداکار ناصرچنیوٹی، میگھا، زندگی، افتخار ٹھاکر، صائمہ خان، ذوالقار چودھری اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ اداکارہ زندگی میگھا، ناصر چنیوٹی اور ذوالفقار چودھری لاہور سے براستہ دبئی اور یورپ روانہ ہوئے، یہ سبھی فنکار یورپ اور لندن کے مختلف شہروں میں سٹیج ڈراما پرفارم کرنے کے بعد 12 ستمبر کو لاہور واپس آئیں گے، گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل فنکاروں کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال پر پریشان ہیں اور دعا گو ہیں کہ واپسی پر سب حالات بہتر ہوجائیں۔

مزید : تفریح