کویت نے چین کو خام تیل کی برآمد کا حجم بڑھانے کا اعلان کر دیا

کویت نے چین کو خام تیل کی برآمد کا حجم بڑھانے کا اعلان کر دیا
کویت نے چین کو خام تیل کی برآمد کا حجم بڑھانے کا اعلان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ویب ڈیسک) کویت نے چین کو خام تیل کی برآمد کا حجم آئندہ تین سال میں بڑھا کر 5 لاکھ بیرل یومیہ تک لے جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ کویت پٹرولیم کارپوریشن سے جاری ایک بیان کے مطابق کویت کے چین کے سائنوپیک گروپ کے ساتھ 10 روز کے مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پایا گیا ہے جس کے تحت کویت آئندہ 3 سال میں چین کیلئے خام تیل کی برآمد کو 5 لاکھ بیرل یومیہ بڑھادے گا۔ معاہدے کے تحت کویت چین کو ابتدائی طور پر 120 ارب ڈالر مالیت کا تین لاکھ بیرل یومیہ خام تیل سپلائی کرے گا جو کویت پٹرولیم کی کل برآمدات کا15فیصد ہے۔ کویت پٹرولیم چین کے ساتھ مل کر ریفائنری بھی تعمیر کررہا ہے۔

مزید : بزنس