حکومت اپنی انا ایک طرف رکھ کر مسئلے کا حل نکالے: فاروق ستار

حکومت اپنی انا ایک طرف رکھ کر مسئلے کا حل نکالے: فاروق ستار
حکومت اپنی انا ایک طرف رکھ کر مسئلے کا حل نکالے: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب حکومت کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہوگا چاہے اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔شہر قائد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ سیاسی بحران حل کرنے کےلئے ہم نے برد باری اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک کا نقصان ہوگا اور یہ بات مارچ شروع ہونے سے پہلے الطاف حسین بھی بول چکے ہیں، انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے بھی سیاسی راستے کے لئے گنجائش نکالنے کا کہا اور اب یہی بات حکومت سے بھی بول رہے ہیں۔فاروق ستار نے کہاکہ ہم نے مسائل حل کرنے کی بہت کوششیں کی لیکن مایوس ہوگئے، اب اگر اس مسئلے کا کوئی حل نکال سکتا ہے تو وہ صرف حکومت ہی نکال سکتی ہے، حکومت کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا چاہے اس کےلئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔

مزید :

کراچی -