پاکستان ،بھارت اپنے مسائل مذاکرات سے حل کریں:بانکی مون

پاکستان ،بھارت اپنے مسائل مذاکرات سے حل کریں:بانکی مون
پاکستان ،بھارت اپنے مسائل مذاکرات سے حل کریں:بانکی مون

  

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کواپنے مسائل پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزور دیاہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تمام مسائل پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ پاکستان اور بھارت کے در میان حالیہ سرحد کی خلاف ورزی ، جارحیت اور سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات پر اقوام متحدہ کی مداخلت کرنے یا نہ کرنے کے سوال پر بانکی مون نے کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید : بین الاقوامی