بھارتی اداکارہ پر موسیقار کا جنسی حملہ

بھارتی اداکارہ پر موسیقار کا جنسی حملہ
بھارتی اداکارہ پر موسیقار کا جنسی حملہ

  

نیو دہلی( نیوز ڈیسک) بھارت میں جنسی زیادتی کا جرم اب ہر روز ہر جگہ اور ہر طبقے کا معمول بن گیا ہےاور تازہ ترین واقعے میں ایک مشہور ترین اداکارہ کو ساتھی موسیقار نے ہوٹل کے کمرے میں درندگی کا نشانہ بنایا۔یہ شرمناک واقعہ جنوبی دہلی کے گریٹ کیلاش ہوٹل میں پیش آیا جہاں 27سالہ اداکارہ اپنی پیشہ ورانہ اور کاروباری مصروفیات کے سلسلہ میں ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔اداکارہ کا ممبئی میں ذاتی پروڈکشن ہاو ¿س بھی ہے اور وہ نئے پراجیکٹ کیلئے مختلف اداروں اور لوگوں سے ملاقاتیں کر رہی تھی۔ پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق موسیقار ایک میٹنگ کے بعد اداکارہ کے کمرہ میں آیا غیر ضروری اور غیر مناسب قربت کی کوشش کرنے لگا۔ خاتون کے منع کرنے پر وہ زبردستی پر اتر آیا اور بار بار روکنے کے باوجود اس کی عزت تار تار کر دی۔اداکارہ کے شور مچانے کی وجہ سے ہوٹل کا عملہ بھی پہنچ گیا اور کچھ دیر بعد پولیس بھی آگئی اور انکر شرما نامی موسیقار کو گرفتار کر لیا گیا۔انکر شرما نے الزامات کی تردید کی ہے تاہم 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ اداکارہ کا طبی معائنہ اور ڈی این اے ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس