سعودی عرب :دو مبینہ غیر ملکی جادو گر گرفتار

سعودی عرب :دو مبینہ غیر ملکی جادو گر گرفتار
سعودی عرب :دو مبینہ غیر ملکی جادو گر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکام نے کالاجادو کرنے والے دو ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔یہ انکشاف’q.org Sab‘نامی آن لائن اخبار نے کیا ہے۔62سالہ سوڈانی اور74سالہ نائیجرین شخص پچھلے سال رمضان میں عمرہ کیلئے آئے اور شہر کی منصور سٹریٹ پر اپنا دھندہ کرتے تھے۔سوڈانی شخص اپنے عملیات کیلئے گھر کی پالی ہوئی تین زندہ مرغیاں عطر کی بوتل اور250سعودی ریال (تقریباً6800پاکستانی روپے)طلب کرتا تھا اور جادو کامیاب ہونے پر مزید 1000ریال لیتا تھا۔سعودی شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے کالا جادو اپنے باپ سے سیکھا اور اس کے بعدسوڈان اور نائجریا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اس کی تربیت بھی دی۔