اوور بلنگ کیخلاف فیصل آباد کے شہری سڑکوں پرآگئے

اوور بلنگ کیخلاف فیصل آباد کے شہری سڑکوں پرآگئے
اوور بلنگ کیخلاف فیصل آباد کے شہری سڑکوں پرآگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد میں اوور بلنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور بل ہاتھوں میں اٹھائے نعرے بازی کرتے رہے ، مظاہرین نے بل ادا نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق اوور بلنگ سے تنگ آ کر شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے اور جھنگ روڈ ، نڑوالا روڈ اور جڑانوالہ روڈ پر شہری بل ہاتھوں میں تھامے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس بار دگنے بل آئے ہیں، پاور لومز سمیت دیگر ملز میں کام کر کے روزانہ 300 سے 400 کمانے والے یہ مظاہرین اب کس طرح 15 سے 20 ہزار روپے کا بل ادا کریں گے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اتنے زیادہ بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے لہذا حکومت ان کے بل خود ادا کرے۔

مزید : فیصل آباد