تحریک انصاف کے 31 میں سے 25 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے درست قرار

تحریک انصاف کے 31 میں سے 25 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے درست قرار
 تحریک انصاف کے 31 میں سے 25 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے درست قرار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کی جانب سے اپنے 31 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں میں سے 25 درست ہیں جبکہ 6 غلط قرار پائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعے کو تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماﺅں نے34 میں سے 31 ارکان کے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں جمع کرائے تھے جن میں 25 درست قرار دیئے گئے جبکہ 6 ارکان نے اپنے استعفوں میں سپیکر کے بجائے تحریک انصاف کے چیئرمین کو مخاطب کیا ہے۔ 3 ارکان گلزار احمد، ناصر خٹک اور مسرت احمد زئی کے استعفے موصول نہیں ہوئے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گلزارخان نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا ہے تاہم ناصر خٹک اور مسرت احمد زیب سے رابطہ نہیں ہو پارہا ۔

مزید : اسلام آباد