پانی کی تقسیم ،پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام

پانی کی تقسیم ،پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام
 پانی کی تقسیم ،پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پانی کی تقسیم پر پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی پر لچک دکھانے سے انکار کر تے ہو ئے دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر روکنے سے انکار کردیا ہے۔پانی کی تقسیم پر پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات کا ایک دور کل بھی متوقع ہے تاہم بھارت کی جانب سے کشن گنگاڈیم کےڈیزائن میں تبدیلی سے انکار کے بعد کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے ۔

مزید : لاہور