سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، لاہور ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیلیں مسترد کر دیں

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، لاہور ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف کی گئی ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، لاہور ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیلیں مسترد کر دیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹا ﺅن پر سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی وزراءکی جانب سے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراءپرویز رشید ، سعد رفیق ، عابد شیر علی اور خواجہ آصف کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر سیشن کورٹ کے ایف آئی آر درج کرنے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کے جسٹس محمد مقبول باجوہ کے روبرو درخواست دائر کی گئی تھی جس میں اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ جار ی کردیا ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہے ،درخواست گزاروں نے جسٹس آف پیس کے فیصلے کیخلاف کوئی ٹھوس قانونی جواز پیش نہیں کیا، ۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر وزیراعظم نواز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اوروفاقی وزرا سمیت 21 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا تھا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں