شریف برادران کا تکبر اور انا انہیں بند گلی میں لے آیا ہے : پرویز الٰہی

شریف برادران کا تکبر اور انا انہیں بند گلی میں لے آیا ہے : پرویز الٰہی
شریف برادران کا تکبر اور انا انہیں بند گلی میں لے آیا ہے : پرویز الٰہی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شریف برادران کا تکبر اور انا انہیں بند گلی میں لے آیا ہے ، اب ان کے لئے صرف استعفے کا ہی راستہ بچا ہے۔وفاقی دارلحکومت میں عوامی تحریک کے کارکنوں سے خطاب کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بائیکاٹ اور گواہوں کی عدم پیشی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل ٹریبونل نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تمام تر ذمہ داری وزیراعلیٰ شہباز شریف اور پنجاب حکومت پر عائد کی ہے اور رپورٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس اور ان کے بیان حلفی میں تضاد پایا جاتا ہے، اس رپورٹ کی روشنی میں بھی ایف آئی آر درج نہ ہو تو اس سے بڑی ناانصافی نہیں ہوسکتی۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے لیکن اندھیر نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں اپوزیشن کےلئے الگ قانون ہے اور حکمرانوں کےلئے علیحدہ،ہم اگر احتجاج کرتے ہیں تو ہمارے چاروں طرف کنٹینر لگا دیئے جاتے ہیںاور جب حکمران ریلیاں نکالیں تو ان کے لئے سب کچھ جائز ہوتا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سرکاری ملازم تھے جن کی وہاں پر باقاعدہ حاضریاں لگائی گئیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں