وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف 11رکنی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف 11رکنی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف 11رکنی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک سیاسی عدم استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 11 رکنی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 11رکنی وفد مختلف ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کےلئے بیجنگ میں ہونے والے تیسرے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ ، وفاقی وزیر احسن اقبال، سیکریٹری وزارت پانی وبجلی نرگس سیٹھی، سینئر وزیر سندھ مراد علی شاہ اور اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں انفرا اسٹرکچر اور توانائی کے مختلف منصوبوں کی منظوری بھیدی جائے گی۔ کوئلے،ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں پربھی پیشرفت کاجائزہ لیاجائےگا۔اجلاس میں اقتصادی راہداری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورمیٹروٹرین منصوبے کابھی جائزہ لیا جائےگا۔

مزید :

لاہور -