پی ٹی آئی کے 26 اراکین کے استعفے موصول، ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے خط لکھ دیا گیا

پی ٹی آئی کے 26 اراکین کے استعفے موصول، ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے خط لکھ دیا ...
پی ٹی آئی کے 26 اراکین کے استعفے موصول، ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے خط لکھ دیا گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے اراکین کو استعفوں کی تصدیق کیلئے ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کو پاکستان تحریک انصاف کے 34 میں سے 31 اراکین کے استعفے موصول ہوئے ہیں جن میں سے 26 استعفے قانون کے مطابق ہیں جبکہ 5 ارکان کے استعفے قواعد کے مطابق سپیکر کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن اراکین کے استعفے قانون کے مطابق ہیں انہیں استعفوں کی تصدیق کیلئے ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے اراکین نے بدھ کو استعفے جمع کرانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں