پاک، بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

پاک، بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق
پاک، بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ایل او سی پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا اور دونوں جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک، بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر حالیہ کشیدگی پر بات چیت ہوئی اور دونوں کے درمیان ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوا۔

مزید : قومی