ایم کیو ایم کے وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات

ایم کیو ایم کے وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات
 ایم کیو ایم کے وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم کے رہنماء خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی ہدایت پر ملک بھر کی سیاسی قیادت سےرابطے کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں جاری اس سیاسی بحران کا حل پرامن مذاکرات کے ذریعے نکل سکے اور ملک میں ایک ایسی جمہوریت قائم ہو جس میں عام آدمی کو بھی انصاف مل سکے۔متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات پر وضاحت جاری کرےاور انا کی قربانی دے کر بامعنی مذاکرات کرے کیونکہ اگر مذاکرات نہیں کئے گئے تو کل صبح کے بعد حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات واقعی خراب ہیں ، چند لوگ دارلحکومت کے شڑکوں پر دنڈے لے کر بیٹھے ہیں اور مطالبات منوانا چاہتے ہیں تاہم دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کا عمل خوش آئند ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں