سانحہ ماڈل ٹاﺅن: ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے کمیٹی قائم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کر کے رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کرے گی۔
یاد رہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید پر مشتمل یک رکنی کمیشن نے اپنی رپورٹ 17روز پہلے پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی۔