عمران خان کے الزامات بے بنیاد، محمد افضل کے الزامات کا جواب نہیں دوں گا: افتخار چودھری

عمران خان کے الزامات بے بنیاد، محمد افضل کے الزامات کا جواب نہیں دوں گا: ...
 عمران خان کے الزامات بے بنیاد، محمد افضل کے الزامات کا جواب نہیں دوں گا: افتخار چودھری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوھری نے ایک بار پھر اپنے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے معنی اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ہتک عزت کے نوٹس میں دئیے گئےجواب سے واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان میرے خلاف جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ اخلاقی طور پر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جواب میں اپنے ہی جلسوں میں کی گئی باتوں کی بھی نفی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے جوا ب کو منظر عام پر لائے ہیں تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔

سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان کی جانب سے ان پر مبینہ دھاندلی میں ملوث ہونے کے الزامات پر ان کا کہنا تھا کہ وہ محمد افضل خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیں گے اور کبھی محمد افضل خان کی سطح تک نیچے نہیں آئیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں