نواز شریف جا رہے ہیں، اسحاق ڈار عبوری وزیر اعظم ہو ں گے:شیخ رشید احمد

نواز شریف جا رہے ہیں، اسحاق ڈار عبوری وزیر اعظم ہو ں گے:شیخ رشید احمد
 نواز شریف جا رہے ہیں، اسحاق ڈار عبوری وزیر اعظم ہو ں گے:شیخ رشید احمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف جتنی مرضی انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر لی جائیں خربوزہ ایک دن چھری کے نیچے آہی جائے گا، میرے استعفے کا مطالبہ کرنے والے اب خود استعفیٰ کیوں نہیں دے رہے؟ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کی رخصتی کا تو فیصلہ ہو چکا ہے اور اسحاق ڈار عبوری وزیر اعظم آرہے ہیں تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ جب شہباز شریف کی رخصتی ہو گی تو نیا وزیر اعلی پنجاب کون بنے گا۔حقیقی اپوزیشن لیڈر تو میں ہی ہوں جس نے ہر سطح پر حکومت کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ان کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی قبر دستیاب ہے اور اس میں یا تو عمران خان ہو گا یا پھر نواز شریف۔اس بار ان کو امید ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب میں بھی پناہ نہیں ملے گی جبکہ آصف زرداری کو احتساب کا ڈر ہے اس لئے وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں