پرویز رشید کی شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کی دعوت، سراج الحق پھر ”ایکٹو“ ہو گئے

پرویز رشید کی شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کی دعوت، سراج الحق پھر ”ایکٹو“ ہو ...
پرویز رشید کی شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کی دعوت، سراج الحق پھر ”ایکٹو“ ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مذاکرات کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں مذاکرات کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماﺅں میں تحریک انصاف سے مذاکرات عمل بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سراج الحق نے وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی اور موجودہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی درخواست کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں