اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ’طویل المدتی‘ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا: حماس رہنما

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ’طویل المدتی‘ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا: ...
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ’طویل المدتی‘ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا: حماس رہنما

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان بندی بندی کے ’طویل المدتی‘ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنماءخالد البطش کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدتی جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے جو حماس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ خالد البطش کے مطابق اس معاہدے کا اعلان مصر میں جلد ہی کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق اس جنگ بندی کے طویل المدتی معاہدے کا اعلان بین الاقوامی وقت کے مطابق آج شام سات بجے کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان فی الحال کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کئے گئے ۔

مزید : بین الاقوامی