سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، وزراءکی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، وزراءکی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری
 سانحہ ماڈل ٹاﺅن ، وزراءکی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزراءکی جانب سے سیشن کورٹ کے فیصلے خلاف دائر کی گئی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گہا ہے کہ اس مقدمے میں بعض ایسے افراد کے نام بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ وقوعہ کے وقت موجود ہی نہ تھے ، اس لئے تفتیش کے دوران ملزمان یا مشتبہ افراد کی گرفتاری ضروری نہیں ہے اورجب تک تفتیشی افسران کی جانب سے کسی ملزم کے خلاف واضح ثبوت حاصل نہ کر لئے جائیں کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔ عدالت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعدملزمان کی فوراُُگرفتاری کا تاثر بھی غلط ہے۔تفصیلی فیصلہ 4صفحات پر مشتمل ہے۔

یاد رہے آج صبح ہی عدالت کیا جانب سے اپیل پر مختصر فیصلہ جاری کیا گیا تھا جس میں وفاقی وزراءکی اپیل خارج کرتے ہوئے ہوئے لاہورہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں