گورنر پنجاب کی گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات

گورنر پنجاب کی گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات
 گورنر پنجاب کی گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری سرور اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اتفاق کیا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران سے صبروتحمل اور تدبر سے نمٹا جائے گا۔ گورنر ہاﺅس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں چوہدری سرور نے موجودہ سیاسی حالات کے تناظرمیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڈلاک ختم کرنے میں ان کی جانب سے ادا کئے گئے کردار کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ جاری مذاکرات میں مکمل سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ معاملات کا حل جلد نکل آئے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں