حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات جاری، استعفے کے مطالبہ میں کمی نہیں آئی: شاہ محمود

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات جاری، استعفے کے مطالبہ میں کمی نہیں آئی: ...
حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات جاری، استعفے کے مطالبہ میں کمی نہیں آئی: شاہ محمود

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات مقامی ہوٹل میں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، پرویز رشید، زاہد حامد اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں جبکہ گورنر پنجاب چوہدری سرور جو اس سے قبل حکومتی کمیٹی کا حصہ تھے، دورہ کراچی کے باعث کمیٹی میں شامل نہیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، اسد عمر، پرویز خٹک، جہانگیر ترین اور عارف علوی شامل ہیں۔ مذاکرات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات جہاں سے ختم ہوئے تھے وہیں سے شروع کر رہے ہیں، وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے میں رتی برابر کمی نہیں آئی ہے۔

مزید : قومی