مسئلے کا حل صرف وزیر اعظم کا استعفیٰ ہے: شفقت محمود

مسئلے کا حل صرف وزیر اعظم کا استعفیٰ ہے: شفقت محمود
 مسئلے کا حل صرف وزیر اعظم کا استعفیٰ ہے: شفقت محمود

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشفقت محمود نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے کبھی بھی فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت نہیں دی، مذاکرات میں ان کی طرف سے مسلسل لچک کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ افضل خان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی تصدیق کے بعد موجودہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور وزیراعظم نواز شریف کا استعفیٰ ہے، تحریک انصاف نے ابتداءسے ہی مذاکرات میں دلچسپی ظاہر کی تھی مگر حکومت نے مناسب جواب نہیں دیااور نوبت موجودہ ڈیڈلاک تک پہنچ چکی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں