لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں پولیس اہلکار نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا

لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں پولیس اہلکار نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا
 لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں پولیس اہلکار نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر لبرٹی چوک میں شروع کئے گئے دھرنے میں اس وقت دل چسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب پنجاب پولیس کی ایک اہلکار محمد رمضان نے اپنا استعفیٰ دھرنے کے شرکاءکے سامنے پیش کرتے ہوئے اپنی اس مہینے کی تنخواہ بھی تحریک انصاف کے فنڈ میں جمع کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق محمد رمضان بطور ڈرائیور تھانہ گلبرگ میں تعینات تھا۔ محمد رمضان نے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے استعفے کا فیصلہ کسی کے دباو پر نہیں بلکہ اپنے ضمیر کی آواز سنتے ہوئے کیا ہے کیونکہ موجودہ سسٹم میں کام کرنا ان کے لئے ممکن نہیں تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -