پاکستانی بیٹنگ لائن پھر دھوکہ دے گئی، دوسرے میچ میں 77 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

پاکستانی بیٹنگ لائن پھر دھوکہ دے گئی، دوسرے میچ میں 77 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے ...
پاکستانی بیٹنگ لائن پھر دھوکہ دے گئی، دوسرے میچ میں 77 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

  

ہمبنٹوٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں77 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہندرا راجا پکسے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 310 رنز بنائے جبکہ اس کے 9 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ اینجلو میتھیوز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر تے ہوئے93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں مہیلا جے وردھنے 67 اور پریرا 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 4 اور محمد حفیظ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 43.5 اوورز میں 233 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔ محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہیں، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 62 اور 65 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق 36 اور فواد عالم 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 3 جبکہ رنگانا ہیراتھ اور پراسانا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل