حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کا چوتھا دور ختم، ڈیڈلاک برقرار، کل دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کا چوتھا دور ختم، ڈیڈلاک برقرار، کل دوبارہ ...
حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کا چوتھا دور ختم، ڈیڈلاک برقرار، کل دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گیا ہے تاہم دونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے اور تیسرے راﺅنڈ والی پوزیشن پر ہی ہیں تاہم کل پانچواں دور دوپہر 2 بجے شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جو کہا ہے وہی صورتحال ہے، ابھی اسی پوزیشن پر ہیں جہاں سے آج مذاکرات شروع کئے تھے تاہم کل پھر ملیں گے تاکہ کوئی حل نکالا جا سکے۔

مزید : قومی /اہم خبریں