پاکستان آج نہیں تو کل اسلامی ریاست بنے گا: سراج الحق

پاکستان آج نہیں تو کل اسلامی ریاست بنے گا: سراج الحق
 پاکستان آج نہیں تو کل اسلامی ریاست بنے گا: سراج الحق
کیپشن: Siraj ul Haq

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت یرغمال بنی ہوئی ہے، پاکستان آج نہیں تو کل اسلامی ریاست بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ پانچ دریاﺅں والا ملک بجلی سے محروم ہے اور جمہوریت یرغمال بنی ہوئی ہے، آج اقتدار کے ایوانوں میں اشرافیہ کے شہزادے نظر آتے ہیں، مل بیٹھنے سے تمام مسائل کا حل نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج نہیں تو کل اسلامی ریاست بنے گا جس میں نظام مصطفی رائج کیا جائے گا۔ موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے ہی مسائل کا پرامن حل نکلے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -