ہوائی سفر کے بارے میں مشہور 10افواہیں جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں

ہوائی سفر کے بارے میں مشہور 10افواہیں جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں
ہوائی سفر کے بارے میں مشہور 10افواہیں جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر اڑتے ہوئے جہاز میں زندگی کے معمولات کیسے سرانجام پاتے ہیں اور اس حیرت انگیز سفر میں کیا کیا مشکلات و مسائل حائل ہوسکتے ہیں؟ یہ سوالات عام پائے جاتے ہیں لیکن ان کے درست جوابات سے زیادہ فرضی کہانیاں مشہور ہیں۔ آئیں ہم جہاز کے سفر کے متعلق کچھ غلط خیالات کی حقیقت جانتے ہیں:
٭ جہاز سے انسانی فضلہ گرایا جانا
اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جہاز کے مسافروں کا فضلہ فضا سے زمین پر گرادیا جاتا ہے، یہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ اس کیلئے ایک مخصوص ڈبہ استعمال کیا جاتا ہے جسے جہاز کے زمین پر اترنے کے بعد ہی نکالا جاسکتا ہے۔
٭ آپ جہاز کے ٹوائلٹ میں پھنس سکتے ہیں
تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ جہاز کے ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھے ہونے کے دوران پانی بہانے سے نیچے کی جانب کچھ کھنچاﺅ محسوس ہوسکتا ہے لیکن کسی کا ٹوائلٹ سیٹ سے چمٹ جانا ممکن نہیں۔
٭ آکسیجن کا ذہن پر اثر
یہ خام خیال عام پایا جاتا ہے کہ مشکل صورتحال میں مسافروں کو آکسیجن ماسک اس لئے فراہم کئے جاتے ہیں کہ ان کا ذہن مدہوش ہوجائے اور وہ حادثاتی صورتحال سے پریشان نہ ہوں، ایسا نہیں ہے کیونکہ اس کا مقصد صرف کیبن میں آکسیجن کم ہونے پر مسافروں کو آکسیجن فراہم کرنا ہے۔
٭ پانی
جہاز پر پینے کے پانی کے کچھ مسائل دیکھنے میں آئے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہے کہ کم دباﺅ کی وجہ سے یہ مطلوبہ معیار تک گرم نہیں ہوسکتا اور چائے یا کافی بناتے وقت اس میں کچھ جراثیم زندہ رہ سکتے ہیں۔
٭ ہوا
جہاز چونکہ ہر طرف سے بند ہوتا ہے اس لئے یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں موجود ہوا تازہ نہیں ہوتی اور اس میں جراثیم پائے جاتے ہیں، یہ بات بھی درستنہیں کیونکہ جہاز کے انجنوں کے ذریعے تازہ ہوا لے کر اسے فلٹر کیا جاتا ہے اور یہ عام ہوا سے زیادہ صاف ہوتی ہے۔
٭ کھانے کی ٹرے
جہاز میں موجود کھانے کی ٹرے پر جراثیم بکثرت پائے گئے ہیں اور یہ بات درست ہے کہ اچھی سے اچھی ایئرلائن بھی اس مسئلہ سے مکمل محفوظ نہیں۔
٭ جہاز کا دروازہ دوران پرواز کھل سکتا ہے
اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ خوف پایا جاتا ہے کہ اگر دوران پرواز کسی وجہ سے جہاز کا دروازہ کھل جائے تو مسافر باہر کی طرف اچھل جائیں گے، ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ جہاز کے کیبن میں موجود دباﺅ کی وجہ سے دروازہ کوشش کے باوجود نہیں کھولا جاسکتا۔
٭ آسمانی بجلی
اگرچہ یہ عین ممکن نظر آتا ہے کہ جہاز آسمانی بجلی کا شکار بن کر گرسکتا ہے لیکن ایسا ہونا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ جہاز کو اس حملے سے محفوظ بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہوتے ہیں۔
شراب نوشی
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بلندی پر محو پرواز میں شراب نوشی کرنے والوں کو زیادہ نشہ ہوتا ہے، یہ بات درست نہیں ہے۔ جہاز میں بھی اس کے اثرات ویسے ہی ہوئے ہیں جیسے کے زمین پر۔
ایش ٹرے
اگرچہ جہاز میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہونی ہے لیکن اس کے باوجود جہاز کے ٹوائلٹ میں ایش ٹرے موجود ہوتا ہے کیونکہ اگر کوئی مسافر طلب پر قابو پانے میں ناکام ہوجائے تو اسے یہ سہولت فراہم کردی جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -