وہ شخص جس کے سر میں کان کے راستے کیڑا گھس گیا اور پھر ۔۔۔

وہ شخص جس کے سر میں کان کے راستے کیڑا گھس گیا اور پھر ۔۔۔
وہ شخص جس کے سر میں کان کے راستے کیڑا گھس گیا اور پھر ۔۔۔

  

بکنگھم شائر (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص اپنے بستر پر لیٹ کر محو مطالعہ تھا کہ ایک پتنگا اس کے کان میں گھس گیا اور تین دن کی مسلسل کوششوں کے باوجود بھی باہر آنے پر تیار نہ ہوا جس کے بعد بالآخر اسے آپریشن کرکے باہر نکالنا پڑا۔ یہ واقعہ 43 سالہ مارکیٹنگ منیجر راب فیلڈنگ کے ساتھ اس کے گھر میں پیش آیا۔

راب کا کہنا ہے کہ اسے زندگی میں اس قدر خوفناک تجربے سے کبھی نہیں گزرنا پڑا۔ پتنگا اس کے کان میں گہرائی تک گھس گیا اور وقفے وقفے سے حرکت شروع کردیتا جس سے اسے سسر پھٹتا محسوس ہوتا۔ راب نے پتنگے کو نکالنے کیلئے ہر قسم کا ٹوٹکہ استعمال کیا، اس کان میں پانی اور تیل ڈال کر بھی اسے نکالنے کی کوشش کجی لیکن یہ باہر آنے پر تیار نہ ہوا۔

راب نے بتایا کہ پتنگا اس کی عینک پر آکر بیٹھ گیا اور جب اس نے اسے اڑانے کی کوشش کی تو یہ کان میں گھس گیا۔تین دن تکلیف اٹھانے کے بعد جب وہ آکسفورڈ کے ایک ہسپتال گیا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ پتنگا دو سینٹی میٹر کی گہرائی تک جاچکا ہے اور اسے باہر لانے کیلئے ڈیڑھ گھنٹے کا آپریشن کرنا پڑا۔ راب نے بتایا کہ اگرچہ وہ تکلیف میں مبتلا تھا لیکن اس کے تین بچے اس واقعے سے محظوط ہورہے تھے اور اپنے دوستوں کو ہمارا نیا پالتو جانور دکھانے کیلئے بے تاب تھے۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس