عالیہ بھٹ نے ’عقلمند ‘بننے کےلئے کوششیں شروع کر دیں

عالیہ بھٹ نے ’عقلمند ‘بننے کےلئے کوششیں شروع کر دیں
عالیہ بھٹ نے ’عقلمند ‘بننے کےلئے کوششیں شروع کر دیں

  

نیو دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی فلمسٹار عالیہ بھٹ کرن جوہر کے ٹی وی شو ”کافی ود کرن“ میں سوالات کے غلط جواب دینے پر آج کل سوشل میڈیا پر لوگوں کے مزاح کا شکار بنی ہوئی ہیں، لیکن بے پناہ مذاق اڑانے کے باوجود معروف ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی اس بیٹی نے ٹھنڈے مزاج کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹی وی شو کے دوران جب عالیہ سے بھارت کے صدر کا نام پوچھا گیا تو اس نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلی کا نام لے دیا، حالاں کہ شومیں موجود دوسرے مہمانوں وارن دھون سدھارت ملہوترا بھی اس سوال کا جواب نہ دے سکے، لیکن سوشل میڈیا خصوصا ٹوئٹر پر مذاق عالیہ کے جنرل نالج کا ہی اڑایا گیا۔ سوشل میڈیا پر اڑائے جانے والے مذاق کے بعد عالیہ نے ایک ویڈیو تیار کی، جس میں اس پر ہنسنے والوں کو جواب دیا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس ویڈیو کو ٹیویٹر پر اپ لوڈ کرکے اس کے نیچے تحریر کیا کہ لوگوں کے مذاق اڑانے کے بعد میں نے اپنا ذہن بڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عالیہ ایک ذہنی صلاحیتیں بڑھانے والے جم میں جاتی ہے، جہاں وہ اخبار پڑھتی ہے، اپنی غذا کے متعلق بتاتی ہے، میوزک کے ساتھ اپنے جنرل نالج کو دہراتی ہے اور بعدازاں پھر وہ ”کافی ود کرن“ میں بیٹھ کر جب سوالوں کے جواب دیتی ہے، تو میزبان حیران رہ جاتا ہے۔ 10منٹ پر مشتمل اس دستاویزی فلم کو ”جینئس آف دی ایئر“ کا نام دیا گیا، جس میں عالیہ اداکاری کرتی ہے۔ اس ضمن میں عالیہ بھٹ کا مزید کہنا ہے کہ وہ جنرل نالج میں اپنی کمزوری پر کی جانے والی تنقید سے پریشان نہیں ہوتی بلکہ اسے انجوائے کرتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس