کولیسٹرول قابو میں رکھنے والی غذائیں

کولیسٹرول قابو میں رکھنے والی غذائیں
کولیسٹرول قابو میں رکھنے والی غذائیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (نیوز ڈیسک ) جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے انسان مہلک اور خطرناک بیماریوںکے حملہ کا جلد شکارسکتا ہے۔ خاص طور پر امراض قلب کی بڑی وجہ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کو قرار دیا جاتا ہے۔ تو یہاں ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے، جن کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح نہیں بڑھے گی۔

مالٹا: مالٹا ایک عام سٹرس پھل ہے، جس میں کھانے والا خاص تیزاب(pectin) پایا جاتا ہے۔ یہ تیزاب دیگر حل ہونے والے ریشوں کی طرح کام کرتے ہوئے جسم سے زائد کولیسٹرول کو خارج کر دیتا ہے۔ لہذا روزمرہ کی خوراک میں مالٹے کو ضرور شامل کریں۔

اناج کا دلیہ: دلیہ اگر بازار سے نہ ملے تو اسے باآسانی گھر پر بھی تیار کیا جا سکتا ہے، لیکن کولیسٹرول جیسے مسئلہ کا شکار شخص اسے ضرور استعمال کریں، کیوں کہ اس میں شامل اجزاءجسم میںکولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتے۔

لوبیا اور مسور کی دال: لوبیا اور مسور کی دال حل ہو جانے والے ریشوں سے بھرپور غذا ہے، جو دل کی صحت کے لئے بہت اچھی تصور کی جاتی ہے۔ کولیسٹرول کا شکار افراد صبح ناشتے میں انڈے کی سفیدی اور لوبیا کا استعمال کریں اور دوپہر کے کھانے میں دیگر لوازمات کے ساتھ مسور کی دال کو ضرور کھائیں۔

سمندری مچھلی (Sardines): مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے، جو نہ صرف مضر کولیسٹرول کو کم کرتی ہے بلکہ ورم کے خلاف بھی موثر ہتھیار ہے۔

پستہ: ایک تحقیق کے مطابق چارہفتے مسلسل روزانہ ایک مٹھی پستہ کھانا نہ صرف کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے بلکہ یہ جسم میں خون کے اضافہ کا بھی باعث ہے۔

مزید : تعلیم و صحت