دنیا کا سستا ترین ’واٹر پروف‘ سمارٹ فون،میموری 8GB

دنیا کا سستا ترین ’واٹر پروف‘ سمارٹ فون،میموری 8GB
دنیا کا سستا ترین ’واٹر پروف‘ سمارٹ فون،میموری 8GB

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) موبائل فون کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت خبر دار رہنا پڑتا ہے اور اس حفاظت کا ایک اہم پہلو فون کو پانی سے بچانا بھی ہے اگرچہ بعض واٹر پروف فون بھی دستیاب ہیں لیکن یہ بے پناہ مہنگے ہیں۔ جاپانی کمپنی سونی نے اس مسئلہ کو آسان کرنے کے لئے ایک نیا فون متعارف کروا دیا ہے جو نہ صرف واٹر پروف ہوگا بلکہ سستا بھی ہو گا۔ اس فون کو M2 Aqua کے نام سے رواں سال کے موسم خزاں میں متعارف کروایا جائے گا۔ یہ تقریباً پانچ فٹ کی گہرائی تک بھی پانی سے مکمل محفوظ رہے گا اور گردو غبار اور ریت بھی اس کے اندر نہیں جاسکتی اس کی سکرین کا سائز 4.8انچ ، کیمرہ 8میگا پیگسل اور اضافی فرنٹ کیمرہ بھی دستیاب ہوگا۔ اندرونی میموری 8GBہے جبکہ اس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ اس میں نہ صرف NFCٹیکنالوجی ہوگی بلکہ یہ 4Gٹیکنالوجی سے بھی مزین ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سستا ترین واٹر پروف سمارٹ فون ہوگا اور قیمت اور لانچ کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

مزید : صفحہ آخر