gmailکے صارفین کے لئے انتہائی تشویشناک خبر

gmailکے صارفین کے لئے انتہائی تشویشناک خبر
gmailکے صارفین کے لئے انتہائی تشویشناک خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوزڈیسک)انفارمیشن سکیورٹی کے ماہرین نے یہ تشویشناک انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون کے ذریعے جی میل سروس استعمال کرنے والوں کے اکاﺅنٹ کو باآسانی ہیک کیا جاسکتا ہے اور ان کی قیمتی معلومات چرائی جاسکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ، ویڈوز اور ios سمیت تمام موبائل فون آپریٹنگ سسٹم میں یہ خامی پائی جاتی ہے کہ ان کے ذریعے جی میل اکاﺅنٹ ہیک کئے جاسکتے ہیں اور ان کے تجربات میں یہ کوشش 92 فیصد اوقات میں کامیاب رہی۔
جی میل کے علاوہ دیگر ایپلیکیشن پروگراموں جیسا کہ چیز بینک، ایچ اینڈآر بلاک اور ٹیکس سے متعلق پروگراموں کو بھی ہیک کیا جاسکتا ہے۔سات مختلف سافٹ ویئر پر تجربات کئے گئے جن کے بعد معلوم ہوا کہ ان سب میں سے امیزون کا سافٹ ویئر سب سے زیادہ محفوظ ہے جس کو ہیک کرنے کی شرح 48 فیصد رہی۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کالج اور یونیورسٹی آف مشی گن کے ماہرین نے ملکر کی۔