سال کا وہ مہینہ جس میں میاں بیوی کے درمیان طلاق کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا جو شادی شدہ لوگوں کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

سال کا وہ مہینہ جس میں میاں بیوی کے درمیان طلاق کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، ...
سال کا وہ مہینہ جس میں میاں بیوی کے درمیان طلاق کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا جو شادی شدہ لوگوں کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ کو آج کل طلاق کی خبریں کچھ زیادہ سننے کو مل رہی ہیں تو حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان دنوں طلاقوں کا سیزن چل رہا ہے۔ جی ہاں، اگرچہ یہ بات حیران کن ہے لیکن دیگر کئی موسموں کی طرح طلاقوں کا بھی موسم ہوتا ہے اور اگست کا مہینہ تو اس موسم کا عروج ہے۔
ویب سائٹ مینز ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ انکشاف یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین عمرانیات نے کیا ہے۔ ماہرین نے یہ نتائج اخذ کرنے کے لئے پچھلے 15 سال کے دوران واشنگٹن میں ہونے والی طلاقوں کا مطالعہ کیا تو انکشاف ہوا کہ سب سے زیادہ طلاقیں اگست کے مہینے میں ہوتی ہیں۔ ماہرین نے اس تحقیق کی روشنی میں اس سیزن کو طلاقوں کا سیزن قرار دے دیا ہے کیونکہ سال کے اس حصے میں طلاقوں کی شرح باقی سارے سال کی نسبت غیر معمولی حد تک زیادہ ہوتی ہے۔

دنیا کا وہ واحد بادشاہ جس کی آج بھی 100 بیویاں اور 500 سے زائد بچے ہیں، کونسا بادشاہ ہے اور کہاں کہاں سے ’جمع‘ کی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
اگرچہ مخصوص دنوں کے دوران طلاقوں کی تعداد بڑھ جانے کی وجوہات پر تحقیق ابھی جاری ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما کا اختتام اگست پر ہوتا ہے اور شاید طویل گرمی کا انسانی نفسیات پر کچھ ایسا اثر مرتب ہوتا ہے کہ جوڑوں کے باہمی تعلقات میں تناﺅ پیدا ہوجاتا ہے جس کا نتیجہ طلاق کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -