موضوع: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے کیمپ کا انعقاد

موضوع: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرنمٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس لاہور کے باہمی اشتراک سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین کے لئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا انعقاد سوئی ناردرن گیس کے شاہین کمپلکس لاہور آفس میں کیا گیا جس میں سوئی گیس کے ہیڈ آفس سمیت دیگر دفاتر کے افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ میں لوگوں نے لرننگ لائسنس کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کی جانب سے لائسنس کے حصول کے خواہشمند ملازمین کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید :

کامرس -