ایم کیو ایم دہشتگرد تنظیم اور راء کی ایجنٹ ہے،ذکراللہ مجاہد

ایم کیو ایم دہشتگرد تنظیم اور راء کی ایجنٹ ہے،ذکراللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاکہ "را"کے ایجنٹوں کے خلاف بزدلانہ کارروائی کرنے کی بجائے دلیرانہ فیصلے کیے جائیں۔ثابت ہو گیا ہے کہ ایم کیو ایم ایک دہشتگرد تنظیم اور بھارتی ایجنسی "را"کی ایجنٹ ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کی طرف سے پاکستان بارے گندی نازیبہ زبان استعمال کر کے اس بات پر مہر ثبت کر دی ہے کہ جو بات جماعت اسلامی گذشتہ تین دہائیوں سے ایم کیوایم سے متعلق کرتی آئی ہے و ہ سچ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آج وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان دشمنی میں ملوث تنظیم ہے جس کے ڈور بیرون ملک دشمن ممالک کی ایجنسیاں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ا یم کیو ایم ملکی سلامتی اور کراچی کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے ۔ متحدہ ایک عرصہ سے کراچی میں قتل وغارت گری ، بھتہ خوری اور تشدد کی سیاست کر رہی ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن پالیسیوں پر عمل کرنے والے غداروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے قانو ن کے مطابق کڑ ی سے کڑی سزا دی جائے ۔