اسمبلی ارکان بچوں کو ویکسین کی بر وقت فراہمی کیلئے آگے لائیں،مریم اورنگزیب

اسمبلی ارکان بچوں کو ویکسین کی بر وقت فراہمی کیلئے آگے لائیں،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) کنوینر نیشنل ٹاسک فورس برائے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان اپنی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر اپنے حلقوں میں بچوں کو ویکسین کی بروقت فراہمی کے لیے آگے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت صحت کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز نیشنل ٹاسک فورس برائے عمومی امیونائزیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سعدیہ نون، عظمٰی بخاری سمیت دیگر ارکان صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔