تحریک لبیک لاہور کا اجلاس،جغرافیائی اور نظریاتی محافظین کو خراج تحسین

تحریک لبیک لاہور کا اجلاس،جغرافیائی اور نظریاتی محافظین کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی دامت برکاتہم عالیہ جامع مسجد رحمت اللعالمین ملتان روڈ میں ہوا۔جس میں پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، علامہ فاروق الحسن قادری، پیر محمد اعجاز اشرفی، پیر سیداشرفی، پیر سید خرم ریاض شاہ، سردار احمد رضا فاروقی، مولانا وحید نور و دیگر نے شرکت کی۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین نے اعلیٰ اختیاراتی اداروں اور ملک کے جغرافیائی اور نظریاتی محافظین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مطالبہ پر موٹر ویز کی مساجد پر الصلوۃ و السلام علیک یا رسول اللہ واعلیٰ الیک و اصحابک یا حبیب اللہ کے سائن بورڈ فوری طور پر بحال کرنے کے احکام جاری کئے۔ پاک آرمی میں نعرہ رسالت و نعرہ حیدری بھی بحال کریں اس کے علاوہ چاروں اطراف میں لاؤڈ سپیکر پر آذان پر پابندی نہ لگائیں۔ 19جولائی کو چھ نکات پر مشتمل جو تحریری معاہدہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے قائدین اور حکومت پنجاب کے با اختیار نمائندوں میں طے پایا تھا حکومت پنجاب بلا تاخیر عمل درآمد یقینی بنائے۔سلمان تاثیر کی یاد میں جلائی جانے والی شمعیں بجھانے والے عاشقان رسول کو رہا کیا جائے