عامر لیاقت اور راﺅ انورار کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں آمنا سامنا ہو گیا

عامر لیاقت اور راﺅ انورار کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں آمنا سامنا ہو گیا
 عامر لیاقت اور راﺅ انورار کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں آمنا سامنا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی ملیر راو انوار نے کہا ہے کہ عامر لیاقت کے خلاف ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں ،ٹھو س ثبوت ملنے پر ان کو گرفتار کر لیا جائے گا ،ادھر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اگر مجھ پر مقدمات ہیں تو میں سب کے سامنے ہوں کہیں چھپا نہیں ہوا،مجھے گرفتار کر لیا جائے ۔

عامر لیاقت نے قتل کی دھمکیاں ملنے کا الزام کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے لگایا ہے: ڈاکٹر فاروق ستار
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ عامر لیاقت کے خلاف سہولت کاری اور الطاف حسین کے بیانات کا دفاع کرنے پر تین ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں،جس کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہوتی ہے اس کو گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن مجھے جب تک عامر لیاقت کے خلاف ثبوت نہیں ملیں گے تب تک انہیں گرفتار نہیں کروں گا ۔ادھر عامر لیاقت نے راو انوار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سہولت کار نہیں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جس دن کراچی کے حالات خراب ہوئے اس دن میرے علم میں نہیں تھا کہ الطاف حسین نے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے ، میں اس دن صرف کراچی کے حالات کے حوالے سے بات کر رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جس دن حالات خراب ہوئے ،اس دن نیوز چینلز کو ٹیلی فون پر بیان دے رہا تھا تب تک مجھے یہ نہیں پتہ تھا کہ الطاف حسین نے ملک مخالف بیانات دئیے،اسی دن شام کو جب ایک نجی چینل کے پروگرام پر گیا تو اینکر پرسن نے الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مردہ باد کے نعرے دکھائے جس پر سخت مذمت کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راﺅ انوار مجھے جب مرضی گرفتار کر کے تحقیقات کر سکتے ہیں ،اگر وہ مجھے بلائیں گے تو میں خود ہی چلا جاﺅں گا۔

مزید :

کراچی -