مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں میگھا کیلئے ایکسلنس ایوارڈ

مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں میگھا کیلئے ایکسلنس ایوارڈ
مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں میگھا کیلئے ایکسلنس ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(فلم رپورٹر)مقامی ہوٹل میں گزشتہ شب منعقد ہونے والی شاندار اور پروقار تقریب میں فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر میگھا کو ایکسلنس ایوارڈسے نوازا گیا۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوتا ہے۔مجھے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران بے شمار ایوارڈز مل چکے ہیں جب بھی مجھے کسی ایوارڈ سے نوازا گیا میرے اندر مزید لگن اور جنون سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ۔ایک سوال کے جواب میں میگھا نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ۔میرے خیال میں ایک فنکار کے لئے شہرت کا حصول آسان ہے لیکن اس کو برقرار رکھنا بے حد مشکل ہے ۔میں اس تقریب کےّ رگنائزرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس ایوارڈ سے نوازا ہے

اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے میں کچھ عرصہ کے لئے شوبز سے دور رہ کر اپنے گھر والوں کے ساتھ زندگی کو انجوائے کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -