نجی کمپنی کے زیر اہتمام ’’فیشن اینڈمیوزیکل شو‘‘میں معروف شخصیات کی شرکت

نجی کمپنی کے زیر اہتمام ’’فیشن اینڈمیوزیکل شو‘‘میں معروف شخصیات کی شرکت
 نجی کمپنی کے زیر اہتمام ’’فیشن اینڈمیوزیکل شو‘‘میں معروف شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نجی کمپنی کے زیر اہتما م گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے ’’فیشن اینڈ میوزیکل شو‘‘میں میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی یادگار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔شاہدہ منی کے نغموں نوجوانوں نے پرجوش انداز میں رقص کیا۔اس پروگرام کی آرگنازرڈولی نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے اس فیشن شو میں شاہدہ منی ہمارے ملک کی ایک عظیم گلوکارہ ہیں ان کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے انہوں نے اپنی پرفارمنس سے ’’فیشن شو‘‘کو چارچاند لگادیئے۔ڈولی نے مزید بتایا کہ ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہماری دعوت پر اس شو میں شرکت کرنے کے لئے تشریف لائیں۔پروگرام کے دوران شاہدہ منی کو ان کی بے مثال پرفارمنس پر ایوارڈ دیا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر فنکاروں اور معززین میں ابرار الحق، راشدمحمود ،لائبہ، ممتازاحمد، راجوسمراٹ،شکیل زاہد،ٹھاکر لاہوری، قیصر افتخار،اسد بیگ، ذویا قاضی اور صائمہ کے نام نمایاں ہیں۔

مزید :

کلچر -