لائبہ کی میوزیکل شو میں شاندار کلاسیکل ڈانس پرفارمنس مہمان داد دینے پر مجبور

لائبہ کی میوزیکل شو میں شاندار کلاسیکل ڈانس پرفارمنس مہمان داد دینے پر مجبور
لائبہ کی میوزیکل شو میں شاندار کلاسیکل ڈانس پرفارمنس مہمان داد دینے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ،پرفارمراور کلاسیکل ڈانسر لائبہ نے گزشتہ روز مقامی ہال میں ہونے والے میوزیکل شو میں اپنی شاندار کلاسیکل ڈانس پرفارمنس سے مہمانوں کو داد دینے پر مجبور کردیا ۔اس موقع پر ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے لائبہ نے بتایا کہ میں آج جو کچھ ہوں اپنے استاد نامور ڈانس ڈائریکٹر کوریو گرافر راجو سمراٹ کی وجہ سے ہوں۔مجھے بچپن سے اداکاری اور کلاسیکل رقص کا جنون کی حد تک شوق ہے میں نے اپنے محنت اور لگن سے مسلسل آگے بڑھ ررہی ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔لائبہ نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے ۔

مزید :

کلچر -