فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ،تمام فیصلے پاکستان سے کرنے پر اتفاق

فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ...
 فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ،تمام فیصلے پاکستان سے کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ تمام فیصلے پاکستان سے ہی کیے جائیں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے گھانچی ہال میں فاروق ستار کی سربراہی میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیااور فاروق ستار نے اراکین اسمبلی کو خصوصی ہدایات بھی دیں ۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان نے اتفاق کیا کہ پالیسیاں پاکستان میں ہی تشکیل دی جائیں گی اور تمام فیصلے بھی یہاں سے ہی ہو نگے ۔اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کی گرفتاری ،قائد ایم کیو ایم کے پوسٹر پھاڑنے اور دفاتر مسمار کرنے پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ،رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر ہیں تو بتا یا جائے متحدہ خود ہی ان کو مسمار کردے گی ۔اجلاس میں تمام ارکین نے فاروق ستار کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

عامر لیاقت اور راﺅ انورار کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں آمنا سامنا ہو گیا

مزید :

کراچی -