ریواولمپکس مردوں کیساتھ خواتین نے بھی کھیل میں اپنا لوہا منوالیا

ریواولمپکس مردوں کیساتھ خواتین نے بھی کھیل میں اپنا لوہا منوالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلین(اے این این)ریو اولمپکس کئی ملکوں کیلئے منفرد اعزاز لایا ، 29ملک ایسے ہیں جہاں مرد کھلاڑیوں سے زیادہ خواتین کھلاڑیوں نے میڈل جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ ان میں امریکا، چین ، روس، کینیڈا، کینیا، سوئزرلینڈ بھی شامل ہیں ۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امریکا کی خواتین کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں دوہزار آٹھ کے اولمپک میں پہلی بار مرد کھلاڑیوں سے آگے نکلیں، لیکن چین نے یہ اعزاز انیس سو اٹھاسی کے اولمپک میں ہی حاصل کرلیا تھا۔ریو اولمپکس میں ساٹھ میڈل جیت کر امریکا کی خواتین کھلاڑی مرد ایتھلیٹس سے آگے نکل گئیں ۔ چین میں چالیس کے قریب خواتین ایتھلیٹس نے میڈل جیتے،جمیکا کی خواتین کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں آگے رہیں لیکن یوسین بولٹ کی مقبولیت نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔اسی طرح ایتھوپیا، شمالی کوریا، تھائی لینڈ اور بھارت کی خواتین ایتھلیٹس بھی نمایاں رہیں ۔ انیس سو کے اولمپک میں پہلی بار خواتین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیااور انہیں اس وقت پانچ ایونٹس میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔